دریائے راوی پر لگا عارضی بند ٹوٹ گیا،22مزدوروں کو بچا لیا گیا
اسٹاف رپورٹ
لاہور : لاہور میں دریائے راوی پر عارضی بند ٹوٹنے سے دریا پرلگی مشینری پانی میں بہہ گئی۔ جب کہ مزدوروں کو بچالیا گیا ہے۔
دریائے روای پر گلشن راوی کے قریب پانچ نمبر ٹی پر مزدوروں کے ٹرالیوں میں ریت بھرنے کے دوران عارضی بند ٹوٹ گیا۔
بند ٹوٹنے سے چار ٹرک ، آٹھ ٹرالیاں اوردو کرینیں پانی میں ڈوب گئیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے کام کرنے والے بائیس مزدوروں کوبچالیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال کنٹرول میں ہے اور واسا کا عملہ متاثرہ جگہ سے پانی نکالنے میں مصروف ہے۔ سماء