دورہ انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کے نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے

CjIsSgAWEAEWEgs

ایبٹ آباد: چیف سلیکٹر اںضام الحق  نے دورہ انگلینڈ کے لئے قومی اسکواڈ کے نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں، چیئرمین کے منظوری ملتے ہی اعلان کردیا جائے گا۔

دورہ انگلینڈ کے لئے قومی اسکواڈ کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سلیکٹرز نے کپتانوں سے مشاورت کی، جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ کے لئے مصباح الحق کی تمام سفارشات منظور کرلی گئیں۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سلیکشن میں انضمام الحق نے سپر فٹ کھلاڑیوں کو ہی شارٹ لسٹ کیا۔

سلیکشن کمیٹی نے نام چیئرمین کو بھجوادیئے ہین، رپورٹ پر حتمی جواب ملتے ہی اعلان کردیا جائے گا۔ بیس کھلاڑیوں پر مشتمل اسکلز کیمپ لاہور میں لگایا جائے گا۔ اسکلز کیمپ مکی آرتھر سپر وائز کریںگے، مکی آرتھر کو آسٹریلین پاسپورٹ جمعرات تک ملنے کا امکان ہے۔ سماء

test squad

Chief Selector

MICKEY ARTHUR

Inzamam-ulhaq

new head coach

Tabool ads will show in this div