مالک پرپابندی؛وفاق نےسندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کروادیا

May 24, 2016

GOV ON MALIK PKG ASIF 24-05

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/GOV-ON-MALIK-PKG-ASIF-24-05.mp4"][/video]

کراچی: وفاق نے فلم مالک پر پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ ميں جواب جمع کراديا۔ عدالت میں دائر کئے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ فلم میں منتخب نمائندوں کو ولن بنا کر پیش کیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان اور عدلیہ کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں وفاق نے موقف اختیار کیا ہے کہ فلم نیشنل ایکشن پلان کی روح کے خلاف ہے۔فلم میں سیاستدانوں کو کرپٹ اور بد کردار دکھایا گیا ہے۔فلم میں سیاسی نظام اور سیاستدانوں کی توہین کی گئی جس سے ووٹرز کی تضحیک ہوئی۔

وفاق کے جواب میں مزیدبتایاگیاکہ فلم میں عدلیہ کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی۔اس فلم کی نمائش کے خلاف پورے ملک سے بڑے پیمانے پر شکایات ملیں جس کی وجہ سے فلم پر پابندی لگائی گئی ۔  سماء

SINDH HIGH COURT

انٹرٹینمنٹ

فلمیں

Tabool ads will show in this div