ملامنصورکااہم ساتھی افغانستان میں ہلاک

May 24, 2016

Mullah Mannan Dies Pkg 24-05 Ayaz

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Mullah-Mannan-Dies-Pkg-24-05-Ayaz.mp4"][/video]

کابل: افغان فورسز نے ضلع مرجاہ ميں فضائي کارروائي کے دوران ملا منصور کے اہم ساتھی ملا عبدالمنان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ملا عبدالمنان افغان طالبان کا سينيئر رہنما تھا ۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق اتوار کي شب افغان فورسزکے مشترکہ فضائي آپريشن کے دوران ضلع مرجاہ کے طالبان ٹھکانے کو نشانہ بنايا گيا۔ ملا عبدالمنان  اس حملے ميں زخمي ہوا اور پھر زخموں کي تاب نہ لاکر جان سے گيا۔ حملہ ميں طالبان کا ايک مالي معاون بھي مارا گيا۔ اس واقعے ميں ديگر کئي جنگجوؤں کےعلاوہ آٹھ سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

افغان طالبان سربراہ ملامنصورمیزائل حملے میں ہلاک

افغانستان کے ضلع مرجاہ کے اطراف سیکیورٹی فورسز کا آپريشن جاري ہے۔ ملا عبدالمنان طالبان اميرملا اخترمنصورکا اہم ساتھي تھا۔ ملا عمرکي موت کے بعد ملا عبدالمنان نے ريڈيو پيغام ميں اخترمنصورکي بھرپور حمايت کا اعلان کيا تھا اورديگرساتھيوں کوبھي حمايت پرمائل کيا تھا۔  سماء

TALIBAN

mulla abdul manaan

US forces

Tabool ads will show in this div