عابد شیرعلی کےحلقےمیں منشیات کاکھلےعام استعمال،نشیوں کےڈیرے

اسٹاف رپورٹ
فیصل آباد :نواز لیگ کے رکن قومی اسمبلی عابد شیر علی کے حلقے میں نشے کے عادی افراد نے سڑکوں پر ڈیرے ڈال لئے ہیں جہاں کھلے عام منشیات کا استعمال کیا جارہا ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

فیصل آباد کا لُنڈا بازار روڈ نشے کے عادی افراد کی آماجگاہ بن گیا ہے۔ ان لوگوں کو نہ دن کا ہوش ہے نہ رات کا۔ بس دم لگایا اور کھوگئے اپنی دنیا میں۔ ان میں بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو گھر سے بھاگ کر آئے ہیں یا پھر گھر والوں نے انہیں نکال دیا۔

علاقے کے مکین اس صورت حال سے پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب تو بچے بھی نشہ کرنے لگے ہیں اور چوری کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں لیکن پولیس بے بس دکھائی دیتی ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لنڈا بازار روڈ کو منشیات کے عادی افراد سے پاک کرایا جائے اور منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے ۔ سماء

majority

ukraine

monsoon

Tabool ads will show in this div