حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو اہم ٹاسک دے دیا
اسلام آباد : پاناما لیکس پر ٹی او آر کمیٹی کا معاملہ، اپوزیشن کو کمزور کرنے کیلئے حکومت نے چھوٹی جماعتوں سے پس پردہ رابطے تیز کردیئے، مولانا فضل الرحمان، نواز زرداری ملاقات کا ٹاسک لیکر لندن پہنچ گئے۔
پاناما لیکس میں حکومت کی مشکلات کم کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمن متحرک ہوگئے، پاکستانی سیاست کا میلہ عارضی طور پر لندن منتقل ہوگیا۔
مولانا فضل الرحمن نیا ٹاسک لیکر لندن پہنچ گئے، مولانا صاحب نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی قربتیں دوریوں میں بدلنے کیلئے کام شروع کردیا، نواز زرداری ملاقات کرانے کی ذمہ داری بھی مولانا صاحب نے لے لی، جے یو آئی سربراہ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے بھی ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں میں دراڑ ڈالنے کیلئے حکومت کے پس پردہ چھوٹی جماعتوں سے بھی رابطے جاری ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار چھوٹی جماعتوں کو رام کرنے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔ سماء