ڈاکٹر عمران فاروق قتل : اسکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی ڈی جی ایف آئی سے ملاقات

Imran-Farooq-Murder

اسلام آباد : عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کرنیوالی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے ڈی جی ایف آئی اے سے ملاقات کی، ٹیم پاکستانی حکام کو معاونت فراہم کرے گی۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی 6 رکنی تحقیقاتی ٹیم کے 4 ارکان نے اسلام آباد میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، ڈائریکٹر جنرل محمد املیش سے ملاقات کے دوران عمران فاروق قتل کیس اور ایم کیو ایم کی مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔ برطانوی ٹیم نے کیس کی پاکستانی تفتیشی ٹیم سے بھی ملاقات کی اور اب تک ہونیوالی پیشرفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کیس کے تینوں ملزمان سے بھی تفتیش کرے گی جبکہ پاکستانی ٹیم سرفراز مرچنٹ کے بیان کی روشنی میں حاصل ہونیوالے شواہد کی تفصیلات بھی شئیرکرے گی۔ سماء

DrImranFarooq

Scotlandyard

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div