وزیرخزانہ سے فنڈذ نہ ملے تو تھرکول منصوبہ بند ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر ثمر

اسٹاف رپورٹر


اسلام آباد : ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ فوری طور پر فنڈ نہ ملا تو تھرکول منصوبہ بند ہوسکتا ہے وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ بات کرنے کو بھی تیار نہیں ہیں۔


 ممتاز ایٹمی سائنسداں اور تھرکول گورننگ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے اسلام آباد میں بتایا کہ رواں سال تھرکول کیلئے پانچ ارب روپے مانگے گئے تھے لیکن ایک پیسہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔


 وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ فنڈز تو دور کی بات ملنے کیلئے بھی تیار نہیں، انہوں نے دو مرتبہ ملنے کا وقت دیا لیکن ایک بار بھی ملاقات نہیں کی۔


 ڈاکٹر ثمر مبارک کا کہنا تھا کہ فوری طور پر دو ارب روپے جاری نہ ہوئے تو منصوبہ بند ہوسکتا ہے۔ سماٴ

سے

sargodha

defeat

offers

hamilton

diesel

Tabool ads will show in this div