بنیادی سہولیات نہ ملنےسے جوہی کے شہری پریشان
ٹھٹھہ: جوہی تحصیل میں بنیادی سہولیات نہ ملنے کے باعث شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ پریشان حال شہریوں نے سڑکوں پر آکر انتظامیہ سے صورتحال جلدبہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔
جوہی کےشہری ایک ماہ سے پانی کی قلت اورلوڈ شیڈنگ جیسے مسائل کاشکار ہیں۔ ان کا کہنا ہےکہ تحصیل میں 20 گھنٹے بجلی کی بندش سے ان کے روزمرہ امورشدید متاثر ہورہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی گرمی کی میں بجلی جانے سے انھیں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں۔ مقامی انتظامیہ بھی اس صورتحال پر ان کی کوئی مدد نہیں کررہی ۔ انھوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان کے مسائل حل کرنے کے لیے مثبت اقدامات کئے جائیں۔ سماء