کشمیر سمت دیگر مسئلوں پربھارتی آمادگی خوش آئند ہے،حناربانی

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حناربانی کھر نے پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف تعاون کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بات چیت کیلئے بھارت کی آمادگی کو خوش آئند قراردیا ہے۔

حنا ربانی کھر نے ممبئی حملوں اورسمجھوتا ایکسپریس کے معاملات کو وزارت داخلہ کی سطح پر طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سماء

کشمیر

Army

citizens

retire

Tabool ads will show in this div