میمو گیٹ اسکینڈل، تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس آج ہو رہا ہے

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : میمو گیٹ کی تحقیقات کیلئے قائم عدالتی کمیشن کا اجلاس آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگا۔ کمیشن کی سربراہی جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کر رہے ہیں۔

اجلاس میں امریکا میں تعینات پاکستانی سابق سفیر اور میمو کیس کے اہم کردارحسین حقانی کی درخواست پرغور کیا جائے گا


جس میں منصور اعجازکے کمیشن میں پیش ہونے سے انکارکے بعد ان کا بیان ریکارڈ کرانے کا حق منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

راجہ ریاض کے فریق بننے کا معاملے بھی آج کمیشن اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔ حسین حقانی کے وکیل بلیک بیری سے متعلق اپنے دلائل دینگے۔


معاون وکیل ساجد تنولی کا کہنا ہے کہ حسین حقانی کے پاس بلیک بیری نہیں، بلیک بیری کی عدم موجودگی سے متعلق کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کردیا جائے گا۔


واضح رہے کہ کمیشن نے 24 جنوری کو منصور اعجاز کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا، تاہم منصور اعجاز نے سیکیورٹی کو وجہ بنا کر اب پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔ حیسن حقانی کے وکیل زاہد بخاری اور منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ عدالت پہنچ گئے ہیں۔ اٹارنی جنرل بھی کمیشن کے سامنے موجود ہیں۔ سماء

کا

MH370

آج

اجلاس

paypal

wimbledon

اسکینڈل،

تحقیقاتی

Tabool ads will show in this div