عمران خان اقتدار کیلئے اقدارکاجنازہ نکال رہےہیں،پرویزرشید

Pervaiz Rasheed Talk Isb 18-05 اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اقتدار کے لئے اقدار کا جنازہ نکالنے والے عمران خان کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی،جہانگیر ترین کے معاف کرائے گئے قرضے قومی دولت ہیں ، اسی قومی دولت سے عمران خان عیاشی کرر ہے ہیں، وزیر اعظم کا دامن صاف ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اقتدار کےلئے اقدار کا جنازہ نکالنے والے عمران خان کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیر اعظم کا دامن صاف ہے، اسی لئے انہوں نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کےلئے پیش کر دیا،عمران خان کا دامن بھی صاف ہوتا تو وہ بھی احتساب کےلےے پیش ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف سوات کے عوام کےلئے ترقیاتی منصوبے لے کر گئے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان سڑک سے سوات جاتے تو انہیں نئے خیبر پختونخوا کے کھنڈرات نظر آجاتے، عمران خان گزشتہ 3 سال سے ایک ہی تقریر کرر ہے ہیں، انہیں چاہے کہ جلسوں میں عوام کا پیسہ ضائع کرنے کے بجائے ایک کیسٹ ریکارڈ کرالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم کے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کےلئے سوات گئے، جہانگیر ترین کے معاف کرائے گئے قرضے قومی دولت ہیں ، اسی قومی دولت سے عمران خان عیاشی کرر ہے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اقتدار کےلئے اقدار کا جنازہ نکالنے والے عمران خان کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شوکت خانم میں ایمرجنسی علاج کرایا تھا اور باقاعدہ علاج کےلئے باہر بھی گئے تھے۔ سماء

IMRAN KHAN

PERVAIZ RASHEED

Panama leaks

Tabool ads will show in this div