چمن، ایف سی کا مکان پر چھاپہ،اسلحہ برآمد،4ملزم گرفتار
اسٹاف رپورٹ
چمن : چمن میں ایف سی نے پاک افغان سرحد کے قریب مکان پرچھاپہ مارکر بھاری اسلحہ برآمد کرکے چار مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا ہے ۔
برآمد کئے گئے اسلحے میں تین راکٹ لانچرز، پینتالیس گولے، تین ایس ایم جی گنیں اور دو سو دستی بم شامل ہیں۔
اسلحہ اندورن ملک دہشت گردی اورتخریب کاری کیلئے سپلائی کیا جانا تھا۔ ملزمان سے دو گاڑیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء