افغان چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ کی ملااخترمنصورکی ہلاکت کی تصدیق

May 22, 2016
ABDULLAHABDULLAH_1603553f [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Afghan-Confirmation-PKG-22-05-RAHEEL.mp4"][/video] کابل : افغان چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ نے افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ افغان چیف ایگزیکٹو عبدا للہ اللہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور امریکی میزائل حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں، عبداللہ عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت افغان طالبان کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہوگا۔ ملا اختر منصور کی ہلاکت پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات سے انکار کر کے ملا اختر منصور ایک مستقل خطرہ بن چکا تھا۔ دوسری جانب امریکا کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین جان مکین کا کہنا تھا کہ ملا اختر منصور افغانستان میں امریکی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، امریکی صدر اوباما ملا اختر منصور کو افغانستان میں امن اور مفاہمتی مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ سمجھتے تھے۔ سماء

AFGHAN TALIBAN

ABDULLAH ABDULLAH

Taliban Head

US drone Strike

Tabool ads will show in this div