ملک میں شمال سےجنوب تک سردی کی لہرمیں شدت،برفباری کاسلسلہ جاری

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
کراچی : ملک کے مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ رابطہ سڑکیں بند ہونے سے آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم سیاح موسم کا بھرپور لطف اٹھارہے ہیں۔

مری میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاح برفباری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تو سڑکیں بند ہونے سے اکثر دیہی علاقوں کا رابطہ شہر سے کٹا ہوا ہے۔


ٹریفک جام بھی مسئلہ بنا ہوا ہے، پھسلن کے باعث گاڑیاں ٹکرانے کے واقعات بھی پیش آ رہے ہیں۔
 
دیربالا میں دوسرے روز بھی برفباری ہورہی ہے۔ رابطہ سڑکیں اور لواری ٹنل ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے جس سے علاقے میں اشیائے ضرورت کی قلت کا خدشہ ہے۔


نوشہرہ میں بارش سے سردی بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے جلوزئی آئی ڈی پیز کیمپ میں رہائش پزیر متاثرین سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔

سوات کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد حسین وادیوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ وادی مالم جبہ میں بھی ہر شے برف سے ڈھک گئی ہے۔ ملک بھر سے سیاح برفباری کا لطف اٹھانے مالم جبہ پہنچ رہے ہیں۔


چمن میں برفباری کے بعد چمن کوئٹہ شاہراہ پر کوژک کے مقام پر پھسلن کے سبب گاڑیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ مال بردار ٹرک رستے میں رک جانے سے شہر میں اشیائے خورونوش کی قلت ہوگئی ہے۔ سماء

میں

کی

ملک

جاری

investigation

Tabool ads will show in this div