شب برات انتہائی مذہبی عقیدت کےساتھ آج منائی جائےگی
لاہور: ملک بھر میں شب برات مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔ بابرکت رات میں لوگوں کے لیے نجات اور مغفرت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔
ہے کوئی مغفرت کا طلب گار یا خیر وبرکت کے ساتھ رزق مانگنے والا۔اللہ تعالی کی رحمتیں اپنی مخلوق پر برسنے والی ہیں۔غروب آفتاب کے بعد طلوع فجرتک لوگ اپنے رب کے حضور سربسجود رہیں گے۔
شعبان کی چودہ اورپندرہ تاریخ کی درمیانی رات ، فضیلت کے لحاظ سے بڑی راتوں میں سے ایک ہے۔ علما کے مطابق اس رات پورے سال کے لیے رزق، موت اورباقی زندگی کا حساب کتاب لکھ دیاجاتاہے۔
علمائے کرام کا کہنا ہے کہ نوافل کی ادائیگی، قرآن کریم کی تلاوت اور دعائیں مانگنا اس رات کے احسن اعمال میں سے ہیں۔
شب برات کے موقع پر مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ لوگ گھروں میں بھی استغفار اور حمد و ثنا کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ سماء