واہ کینٹ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،دو دہشتگرد گرفتار
اسٹاف رپورٹ
راول پنڈی : واہ کینٹ پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں ۔
ڈی ایس پی واہ کینٹ سرکل راجہ طیفور کے مطابق پولیس نے واہ کینٹ موٹر وے پر کارروائی کرکے جھاڑیوں میں چھُپے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے ہیں۔
دہشت گردوں کا ٹارگٹ سرکاری ادارے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف، چار ہینڈ گرنیڈ، دو سو راؤنڈ اور آٹھ میگزین برآمد ہوئے ہیں۔ سماء