ملامنصورکون تھا؟

May 22, 2016

MANSOOR PROFILE PKG 22-05

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/MANSOOR-PROFILE-PKG-22-05.mp4"][/video]

کراچی: ملا اختر منصور نے جولائی دو ہزار پندرہ میں ملاعمر کی ہلاکت کے بعد افغان طالبان کی قیادت سنبھالی۔ گزشتہ برس دسمبر میں ملامنصور کی ہلاکت کی خبر بھی آئی تھی جس کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

ملا اختر منصور کی پیدائش1968 میں افغانستان کے صوبہ قندھار میں ہوئی۔ طالبان دورمیں 1996 سے 2001 تک انھیں سول ایوی ایشن کاوزیربنایاگیا۔

انھیں ملاعمر کے انتقال کے بعد29 جولائی 2015 کو افغان طالبان کے سربراہ بنایا گیا۔تاہم ملامنصور کو امیر بنانے پر اختلافات بھی سامنے آئے تھے۔طالبان کے ایک گروپ نے ملاعمر کے قریبی ساتھی ملا محمد رسول کواپنا امیر بنالیا تھا۔ اطلاعات تھیں کہ  دسمبر 2015 میں طالبان کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جس میں ملا منصور کے شدید زخمی ہونے کی افواہیں بھی سامنے آئیں۔  عبدالرشید دو ستم کے ترجمان سلطان فیضی نے ملا منصور کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔  سماء

terrorists

TALIBAN

MULLAH MANSOOR

Tabool ads will show in this div