اپوزیشن نے قبل ازوقت انتخابات کا فارمولاطے کرلیا، فضل الرحمان

اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ میمو ایک پر تھا اسے پرندہ بنا دیا گیا ہے، منصور اعجاز نے اداروں کو لڑانے کی سازش کی، جو کامیاب ہو گئی ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ میمو کیس نے پاکستانی سیاست کی چولیں ہلاکر رکھی دی ہیں۔ منصور اعجاز ہیرو بن کر پاکستان آ رہا تھا، اچھا ہوا نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے قبل از وقت انتخابات کا فارمولا طے کر لیا ہے، حکومت کو مطالبات کیلئے مجبور کیا جاسکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ دو ہزار گیارہ کے بعد خارجہ پالیسی ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے عمران خان کو غیر ضروری عنصر قرار دیا۔

کا

نے

screening

canadian

hub

deepens

Tabool ads will show in this div