پاک افغان سرحد انگور اڈا پر کراسنگ کی سہولت فراہم کردی گئی

Ci-_db2XIAApstX راول پنڈی/ وانا :  پاکستان آرمی نے پاک افغان سرحد انگور اڈا پر کراسنگ کی سہولت فراہم کردی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاک افغان سرحد پر انگور اڈا چیک پوسٹ افغانستان حکومت کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چیک پوسٹ کی حوالگی سے پاک، افغان برادرانہ تعلقات میں اضافہ ہوگا، جب کہ جذبہ خیر سگالی کے تحت موثر بارڈر مینجمنٹ ہو سکے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک افغان سرحد سے متعلق تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کئے جائیں گے، جب کہ انگور اڈا سرحد پر کراسنگ کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے۔ سماء

ZARBEAZB

CHECK POST

wana

south Waziristan

Angoor Adda

Tabool ads will show in this div