ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا

 


اسٹاف رپورٹر


 لاھور: ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا۔عقیدت مندوں کی جانب سے عید میلاد النبی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں جاری ہیںاور گلی کوچے برقی قمقوں سے جگمگا اٹھے ہیں۔


ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا ۔۔ اور عید میلاد النبی پانچ فروری کو ہوگی ۔۔ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے لاہور میں زونل کمیٹی کا اجلاس محکمہ اوقاف کے دفتر میں ہوا۔ چاند نظر آنے کی واضح شہادتوں کے بعد ماہ ربیع الاول 1433 ہجری کے چاند کا اعلان کیا گیا ۔۔ یکم ربیع الاول پچیس جنوری اور بارہ ربیع الاول پانچ فروری بروز اتوار ہوگی۔ سماٴ


 پیغمبر آخر الزماں اور رحمۃ اللعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اسلامی مہینوں میں ربیع الاول کو ممتاز حیثیت حاصل ہے۔


پیغمبر آخر الزماں کی ولادت کا دن شایان شان طریقے سے منانے کے لئے ۔۔ یکم ربیع الاول سے ہی تیاریاں شروع ہوجاتی ہے گلی کوچوں ، عمارتوں اور مساجد کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈوں سے سجا دیا جاتا ہے۔


 کراچي ویسے تو روشنيوں کا شہر کہلاتا ہے۔ اور ربیع الاول آتے ہی یہ رونقیں دوبالا ہوجاتی ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے عمارتوں کو سجانا شروع کر ديا ہے۔


عمارتوں کو سجانے کے علاوہ لوگ مختلف محافل اور تقاریب کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی بارہ ربیع الاول کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ سماٴ

کا

Tabool ads will show in this div