راولپنڈی پولیس نے دو دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

اسٹاف رپورٹر


راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا  کر دو دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔


 پولیس کی حراست میں یہ خطرناک ملزمان عثمان لیاقت اور ثاقب شاہ ہیں جنہیں پولیس نے واہ کینٹ موٹر وے کے قریب سے گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے دو کلاشنکوف، چار دستی بم، دو سو گولیاں اور آٹھ میگزین برآمد ہوئے۔


ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے ملزمان کے نیٹ ورک تک پہنچنے کیلئے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔ جسے عدالت نے منظور کر لیا۔


پولیس کے مطابق، ٹیکسلا کے نواحی علاقے گڑھی افغاناں کے رہائشی ان ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔


ملزمان راولپنڈی میں حساس اداروں  کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس گروہ کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ سماٴ

کو

نے

Azadi March

لیا

tests

سمیت

اسلام آباد

کر

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div