سندھ پیرامیڈیکل ویٹرنری اسٹاف ایسوسی ایشن کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر


کراچی : سندھ کے پیرامیڈیکل ویٹرنری اسٹاف ایسوسی ایشن نے تنخواہیوں کی عدم ادائیگی اور اپ گریڈ نہ کئے جانے کےخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ان کہناہے کہ کل وزیراعلی ہاوس کا گھیراو کیاجائےگا۔


اپنے تنخواہوں کے لئے صدائے احتجاج بلند کرتے یہ سندھ کے پیرا میڈیکل ویٹرنری اہلکار ہیں ۔۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ برسوں سے حکومت سندھ کےلئے خدمات فراہم کررہے ہیں۔  سیلاب اوربارشوں میں بھی دن رات کام کرتے رہے۔۔۔ مگرجب بھی ان کے حقوق کی بات آئی تو ذمہ داروں نے آنکھیں پھیرلیں۔ ویٹرنری اسٹاف کا کہنا تھا کہ وہ گریڈ چھ میں بھرتی ہوتے ہیں۔اور اسی گریڈ میں ہی ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں۔


مظاہرین کا کہناتھاکہ عدالتوں نےان کے حق میں فیصلہ کیا۔وزیراعلی نے بھی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ مگرعملی اقدامات نہیں کئے گئے۔مظاہرین نے اعلان کیا کہ وہ کل وزیراعلی ہاوس کا گھیراوکریں گے۔ سماٴ

کے

کا

سندھ

nyt

barca

pune

colorado

Tabool ads will show in this div