لیہ میں نابینا خاتون سے زیادتی، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

May 21, 2016

LAYYAH RAPE EX 21-05

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/LAYYAH-RAPE-CASE-PKG-HASSAN-ABBAS-21-05.mp4"][/video]

لیہ: پنجاب کے شہر لیہ میں تین افراد نے تیزاب گردی کی شکار نابینا خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق تیزاب گردی کی شکار خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ لیہ کے علاقے سلطان کوٹ میں پیش آیا جہاں کچھ بااثر افراد نے امداد کے بہانے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سے مبینہ زیادتی کا کیس تین ملزمان کے خلاف سلطان کوٹ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مبینہ زیادتی کی شکار خاتون تیزاب سے حملے کے بعد نابینا ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں؛ اجتماعی زیادتی کرنے والے واجب القتل ہیں

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لیہ میں نابینا خاتون سے زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او لیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے، جبکہ ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاتون کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔ سماء

PUNJAB

LAYYAH

cm punjab

blind girl raped

Tabool ads will show in this div