نیوکلیئرسپلائی گروپ میں شمولیت،پاکستان نےرکنیت کیلئےدرخواست دیدی

May 20, 2016
7-4-e1463753780248 اسلام آباد : پاکستان نے نیو کلیئر سپلائی گروپ میں شمولیت کے باضابطہ طور پر  درخواست دے دی ہے، ترجمان کے مطابق پاکستان نیوکلیئر سپلائی گروپ کو خدمات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے باقاعدہ طور پر نیو کلیئر سپلائی گروپ کا حصہ بننے کیلئے درخواست جمع کرادی، پاکستان کی جانب سے ویانا میں تعینات پاکستانی سفیر کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ درخواست میں پاکستان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان تباہ کن ہتھیار کے استعمال کیخلاف عالمی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، جب کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائی گروپ کو خدمات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان ایٹمی تحفظ اور سلامتی کو ترجیح دیتا ہے۔ fo درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیو کلیئر سپلائی گروپ کی رکنیت سازی بلاامتیاز ہونی چاہیے، پاکستان ایٹمی تحفظ کیلئےہرقسم کی صلاحیت رکھتاہے، پاکستان نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرجنرل کو آگاہ کردیا، نیوکلیئر سپلائی گروپ اس ضمن میں بلاامتیاز غور کرے۔ سماء

FOREIGN OFFICE

NPT

Nuclear Non Proliferation Treaty

Tabool ads will show in this div