کراچی میں ملک کی پہلی جدید ترین خودکار بائیو کیمسٹری لیبارٹری کا افتتاح
اسٹاف رپورٹر
کراچی: کراچی میں ملک کی پہلی خودکار بائیو کیمسٹری لیبارٹری متعارف کرا دی گئی ہے۔۔۔ نجی اسپتال کی یہ یہ جدید ترین لیب ایک سال میں کلینیکل کیمسٹری کے آٹھ سے دس ملین ٹیسٹ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔
پاکستان کی اس پہلی خودکار بائیو کیمسٹری لیبارٹری کا کراچی میں افتتاح کیا گیا ہے۔۔۔ اس لیب سے مریضوں کو کم سے کم وقت میں سو فیصد درست ٹیسٹ کی سہولت حاصل ہوگئی ہے اور کلینیکل لیبارٹری کی استعداد میں تین گنا اضافہ ہوگیا۔
کلینیکل لیبارٹریز میں سات سو سے زائد اقسام کے ٹیسٹس کیے جاتے ہیں اور ہر سال سات ملین سے زائد مریض اس سہولت سے استفادہ کرتے ہیں۔ شہر بھر سے مریضوں کے ساتھ ساتھ افغانستان، متحدہ عرب امارات، مشرقی افریقہ اور وسطی ایشیا سے بھی ٹیسٹ کے لیے نمونے یہاں بھجوائے جاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس خودکار نظام کی مدد سے نہ صرف اسپتال میں مریضوں بلکہ دیگر علاقوں میں موجود ايک سو نوے سے زائد لیبارٹری کلیکشن یونٹس سے استفادہ کرنے والے افراد کو بھی سہولت ملے گی۔
تمام تشخیصی نمونوں کے لیے ایک شناختی بار کوڈ مختص کیا جاتا ہے، جس میں مریض اور ٹیسٹ کے بارے میں مکمل معلومات درج ہوتی ہیں تاکہ شناخت کے مسائل کو ختم اور تیز تر نتائج کو ممکن بنایا جا سکے۔ سماٴ