بلاول کے بیان پر گیلانی کی وضاحتیں

Gillani Explain Khi Pkg 19-05

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Gillani-Explain-Khi-Pkg-19-05.mp4"][/video]

کراچی : سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بلاول بھٹو کی جانب سے وزیر اعظم کے استعفیٰ مانگنے کے معاملے کی وضاحت کردی، کہتے ہیں پارٹی چیئرمین کا وہ مطلب نہیں تھا جو لوگوں نے سمجھا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوس رضا گیلانی بولے کہ بلاول بھٹو کے اس دبنگ مطالبے کا سیاق و سباق وہ نہیں تھا جو لوگوں نے سمجھا۔

نواز شریف کے احتساب کیلئے طریقہ کار ڈھونڈنے پر یوسف رضا گیلانی برہم نظر آئے، کہتے ہیں کہ میں بھی تو وزیراعظم تھے، میرے لئے تو کوئی طریقہ نہیں ڈھونڈا گیا۔

سابق وزيراعظم کے وکيل کے مطابق اپنے ڈپٹی سیکریٹری کے ذریعے ایک شخص سے 50 لاکھ روپے لینے کے الزام میں يوسف رضا گيلانی پر 26 مقدمات قائم ہوچکے ہیں۔

سابق وزیراعظم کہتے ہیں کہ وہ اداروں کی عزت کرتے ہیں، اس لئے وہ ايک آسان ٹارگٹ ہیں۔ سماء

PM

YOUSUF RAZA GILANI

BILAWAL BHUTTO

Nawaz Sharif Resignation

Tabool ads will show in this div