وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود کیخلاف ایک اور انکوائری کا آغاز

Rana Mashood Sot 06-05

لاہور : نيب پنجاب نے وزير تعليم رانا مشہود کیخلاف ايک اور انکوائری کا آغاز کرديا، پنجاب ايجوکيشن فاؤنڈيشن ميں غيرقانونی بھرتيوں پر محکمے سے ريکارڈ طلب کرلیا گیا۔

نیب ذرائع کے مطابق پنجاب ايجوکيشن فاؤنڈيشن ميں 300 سے زائد سياسی بھرتياں کی گئيں، جن میں 4 ڈائريکٹرز کو بھی خلاف قانون تعینات کيا گيا، تفتيش کے آغاز ميں چيئرمين پيف قمر الاسلام سے تمام ريکارڈ طلب کيا گيا ہے۔

نیب اس سے پہلے بھی رانا مشہود کیخلاف یوتھ فیسٹیول اور گلشن راوی ہاؤسنگ اسکیم میں خوردبرد کی چھان بین کررہا ہے لیکن تاحال صوبائی وزیر کیخلاف بدعنوانی ثابت نہیں ہوسکی۔ سماء

PUNJAB

Rana Mashhud

Tabool ads will show in this div