ایف آئی اے، پنجاب پولیس کے ساتھ ادویات کے معاملے کی تحقیق کرےگی۔ ملک

اسٹاف رپورٹر


لاہور : وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ لاہورمیں سو سے زائد ہلاکتيں معمولی بات نہيں ہے ۔۔ ایف آئی اے کو پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر اس معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کردی گئی ہے۔


اسلام آباد میں اعلی سطح کے اجلاس کے بعد رحمن ملک کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری ادویات کے استعمال سے جاں بحق افراد کاپوسٹ مارٹم کیاجائے گا جبکہ ہلاکتوں کے ذمہ داراروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں یقینی بنائیں کہ میڈیکل اسٹورصرف مستند افراد ہی چلائے۔


 لاہورمیں ادویات کے ری ایکشن سے ہلاکتیں 100 سے زائد ہ گئی ہیں جبکہ درجنوں متاثر افراد اب بھی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ مختلف اعدادوں شمار کے مطابق 46 ہزارافراد نے ان غیرمعیاری ادویات کی خریداری کی تھی جن سے واپس لینے کا عمل بھی جاری ہے۔ سماٴ

کی

کے

ملک

transport

آئی

ایف

Tabool ads will show in this div