کوئٹہ میں دھماکا، پولیس اہلکار شہید،4 زخمی
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت میں مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکے سے ایک پولیس اہلکارشہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا ۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا ۔دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا اور 6 کلوگرام سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع نےموقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ سماء