پیرس سے قاہرہ جانے والا مصرائرلائن کا مسافر طیارہ لاپتہ

May 19, 2016

egypt air

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/INT-PLANE-MISSING-PKG-19-05-ASIF.mp4"][/video]

قاہرہ :پیرس سے قاہرہ جانے والا مصر ائرلائن کا مسافر طیارہ لاپتہ ہو گیا۔ ملکی حدود میں داخل ہونے کے بعد طیارے کا رابطہ ریڈار سے منقطع ہو گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق مصرائرلائن کا طیارہ پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے لاپتہ ہوا۔ طیارے میں عملے کے 10 ارکان سمیت 69 افراد سوار تھے۔

حکام کے مطابق طيارہ مصري فضائي حدود کے دس ميل اندر لاپتہ ہوا۔ طیارہ بحر روم کے اوپر پرواز کر رہاتھا کہ اچانک رابطہ منقطع ہو گیا جبکہ اس وقت موسم بھی صاف اور معتدل تھا۔

فرانس کے چارلس ڈیگال ائر پورٹ سے روانہ ہونے والی  پرواز ایم ایس  804سینتیس ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کررہی تھی۔

MISSING PLANE EGYPT TWEET 19-05

مصر ائرلائن کی جانب سے جاری ٹوئٹر پیغام کے مطابق لاپتہ ہونے والا طیارہ ائر بس 320 تھا۔

ایوی ایشن حکام نے لاپتہ طیارے کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔ سماء

FLIGHT

AIRLINE

egyptair

Tabool ads will show in this div