ملتان: پریڈلین راولپنڈی دھماکے کا ماسٹرمائنڈ انجام کو پہنچ گیا۔ ملتان میں یونیورسٹی کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا۔
نواب پور روڈ پر دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی کی حساس ادارے کے اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی میں مقابلے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور چھ فرار ہوگئے۔
دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ، رائفل، پسٹل اورہینڈ گرنیڈ برآمد ہوگئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق، مارے گئے تین دہشت گردوں کی شناخت
طیب عرف عبدالمتین منیب رزاق عرف عبدالرحمان ، ذیشان عرف ابودوجانہ کے نام سے ہوئی۔
طیب القاعدہ پاکستان کا بانی اور پریڈلین پنڈی حملے کا ماسٹرمائنڈ تھا۔
منیب اور ذیشان سرگودھا میں بریگیڈیر فضل قادری کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔
چار دسمبر2009 کو پریڈ لین راولپنڈی کی مسجد میں دہشت گردی کے دوران 50 کے قریب نمازی شہید کیے گئے تھے۔ سماء