کراچی : ساتھی پرایف آئی اے اہلکاروں کے تشدد پر نادرا ملازمین کاشدید احتجاج
اسٹاف رپرٹر
کراچی: کراچی میں نادرا کے ملازمین اپنے ساتھی پر ایف آئی اے اہلکاروں کے عملے تشدد پر سراپا احتجاج بن گئے ۔۔ انہوں نے شاہراہ فیصل پر دھرنا دیا ۔۔ مظاہرین کو منتشر کیا گیا ۔۔ تو وہ نادرا کے صوبائی ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔
احتجاج کرتے یہ نادرا کے ملازمین ہیں جو ایف آئی اے اہلکاروں کی جانب سے اپنے ساتھی ملازمین پر تشدد اور ہراساں کرنے کے خلاف شارع فیصل پر نکل آئے،عوامی مرکز پر دھرنا دے دیا اورنعرے بازی کی۔
مظاہرہ کی وجہ سے شارع فیصل پرٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اورگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔۔ مظاہرین کامطالبہ تھاکہ ان کےساتھی پرتشدد کرنے والے ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
پولیس اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی گئی مگر بات نہ بنی اورآخرمیں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی اور شارع فیصل پر ٹریفک بحال کرادیا لیکن مظاہرین بھی ادھر ڈوبے ادھر نکلے پر عمل کرتے ہوئے محمد علی سوسائٹی میں نادراکے صوبائی ہیڈ کوارٹرکے باہرجمع ہوگئے۔
وہاں ان کے اپنے محکمے کے حکام سے مذاکرات جاری ہیں۔۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ چیئرمین نادرا ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف کارروائی میں اپنا کردارادا کریں۔ سماٴ