پشاور میں دو دھماکے؛ پولیس اہلکار شہید،14 افراد زخمی

Peshawar Map 01-03

پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے متھرا میں آدھے گھنٹے میں دو دھماکے ہوئے جس میں اب تک کی اطلاعات کی مطابق ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں پولیس موبائل کونشانہ بنایا گیا جس میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جبکہ زخمیوں میں بی ڈی ایس اور میڈیا کاعملہ بھی شامل ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء

POLICEMEN

6 injured

Tabool ads will show in this div