وزیراعظم کے ٹیکس ریکارڈ کی تفصیلات جاری

May 17, 2016

PM Tax returns

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/pm-tax-MAY-16.mp4"][/video]

اسلام آباد : وزیر اعظم کا ٹيکس ريکارڈ قومی اسمبلی سيکریٹريٹ نے تفصيل جاری کردی، شریف گروپ نے 1993ء سے 2016ء تک ایک ارب روپے انکم ٹیکس دیا۔

گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اسپیکر کو ٹیکس ریکارڈ فراہم کیا تھا، دستاویز کے مطابق شریف گروپ نے 1993ء سے 2016ء تک ایک ارب 6 کروڑ روپے انکم ٹیکس دیا۔

دستاویز کے مطابق چوہدری شوگر ملز نے 44 کروڑ، رمضان شوگر ملز نے 28 کروڑ روپے انکم ٹیکس ادا کیا، شریف فیڈ ملز نے 18 کروڑ جبکہ حدیبیہ انجینئرنگ نے تقریباً 3 کروڑ روپے انکم ٹیکس دیا۔

ٹیکس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے 1993ء سے 2008ء تک ساڑھے 6 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا، جبکہ انہوں نے 2009ء سے 2016ء تک تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم نے 1993ء سے جلاوطنی کے دوران 97 لاکھ روپے ویلتھ ٹیکس ادا کیا۔ سماء

PM

PanamaPapers

Tax Record