پانچ مزدوروں کی حفاظت، سول سوسائیٹی کی مذمت

factory-workers-death-e1463492319159 کراچی : کورنگی کے علاقے میں پانچ مزدوروں کی ہلاکت پر سول سوسائٹی کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ پاکستان سول سوسائیٹی فورم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سول سوسائٹی نے کورنگی انڈسٹریل کے علاقے میں پانچ مزدوروں کی ہلاکت پر شدید مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت اور امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ سول سوسائیٹی کی جانب سے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ آئے دن صنعتی علاقوں میں ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، تاہم پھر بھی حکام بالا کی جانب سے مزدوروں کی حفاظت اور بہتر سہولیات کیلئے خاطر خواہ انتظام نہیں کیا جاتا۔ واضح رہے کہ پچیس سالہ عرفان شریف، اٹھائیس سالہ معراج، چوبیس سالہ رحیم اور اس کا بیس سالہ بھائی شکیل اور تیئس سالہ ارباز کورنگی انڈسٹریل کے علاقے میں زیر زمین ٹینک کی صفائی کے دوران کیمکل کی بدبو سے دم  گھٹنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔ سماء

suffocation

LABOURS

Industrial Areas

Tabool ads will show in this div