شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب 19500 میگا واٹ تک پہنچ گئی
اسلام آباد : ملک کے بيشتر علاقوں ميں گرمی کی شديد لہر جاری ہے، بجلی کی طلب ساڑھے 19 ہزار ميگاواٹ تک پہنچ گئی۔
وزارت پانی و بجلی ذرائع کے مطابق آج بجلی کی زيادہ سے زيادہ پيداوار 16 ہزار ميگاواٹ تک رہی، شہری علاقوں ميں 6 گھنٹے اور ديہی علاقوں ميں 8 گھنٹے لوڈ شيڈنگ جاری ہے، صنعتی يونٹس کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے۔
وزارت پانی و بجلی کے مطابق شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے، زيادہ بجلی چوری اور ترسيلی نقصانات والے علاقوں ميں شيڈول سے زيادہ لوڈ شيڈنگ کی جارہی ہے۔ سماء