وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے نام پر سم جاری کروانے والا ملزم گرفتار

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : ایف آئی اے نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے نام پر موبائل سم جاری کروانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں رات گئے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرکے سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی کے کنٹرولر جاوید نور کو گرفتار کرلیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے رحمان ملک کے نام پر سم نکلوائی تھی۔

جاوید نور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ البتہ سم استعمال کرنے والے شخص کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔


ذرائع کے مطابق نادرا نے سٹی پولیس لائژن کمیٹی کو ڈیٹا بیس تک دسترس دی تھی تاکہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف بر وقت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

لیکن اس کی آڑ میں اہم شخصیات کے نام پر سم نکلوانے کا انکشاف ہوا جس پر رحمان ملک نے اہم شخصیات کے نام پر موبائل سم نکلوانے والے گروہ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ سماء

کے

پر

ملک

Azadi March

جاری

nepra

وزیر

داخلہ

نام

Tabool ads will show in this div