کرپشن کیس؛ خالد لانگو کی حفاظتی ضمانت منظور

May 17, 2016

Khalid Lango SOT 17-05

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/05/Khalid-Lango-SOT-17-05.mp4"][/video]

کوئٹہ: بلوچستان کے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کی کرپشن کیس میں 12 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کرپشن کا میگا اسکینڈل سامنے آنے پر سابق مشیر خزانہ خالد لانگو حفاظتی ضمانت کیلئے آج اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں؛ خالد لانگو کا حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ نے خالد لانگو کی 12 روز کےلئے حفاظتی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

مزید پڑھیں؛ سابق مشیرخزانہ خالد لانگو نیب کےسامنےآنےسےانکاری

اسس سے قبل سابق مشیر خزانہ خالد لانگو نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی جس میں چئیرمین نیب اور ڈائریکٹر نیب بلوچستان کو فریق بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں؛ مشتاق رئیسانی 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

واضح رہے کہ بلوچستان کے سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے پینسٹھ کروڑ سے زائد رقم برآمد ہوئی تھی جس میں ڈالر، ریال، پاؤنڈز اور زیورات بھی ملے تھے۔ سیکریٹری خزانہ پر لوکل گورنمنٹ فنڈ اور ترقیاتی اسکیموں میں گھپلوں کا بھی الزام ہے۔ سماء

Mushtaq raisani

Khalid Langu

mega corruption case