خالد لانگو کا حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

May 17, 2016

Khalid-Langu

کوئٹہ: بلوچستان کے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے، درخواست میں چئیرمین نیب اور ڈائریکٹر نیب بلوچستان کو فریق بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کرپشن کا میگا اسکینڈل سامنے آنے پر سابق مشیر خزانہ خالد لانگو نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے۔

مزید پڑھیں؛ سابق مشیرخزانہ خالد لانگو نیب کےسامنےآنےسےانکاری

خالد لانگو کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیر خزانہ مشتاق رئیسانی نے خود کو بچانے کیلئے مجھے پھنسانے کی کوشش کی، میں نے صاف اور شفاف تحقیقات کیلئے عہدے سے استعفی دیا، لہذا احتساب کا سامنا کرنے کیلئے حفاظتی ضمانت فراہم کی جائے۔

مزید پڑھیں؛ مشتاق رئیسانی 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

واضح رہے کہ بلوچستان کے سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے پینسٹھ کروڑ سے زائد رقم برآمد ہوئی تھی جس میں ڈالر، ریال، پاؤنڈز اور زیورات بھی ملے تھے۔ سیکریٹری خزانہ پر لوکل گورنمنٹ فنڈ اور ترقیاتی اسکیموں میں گھپلوں کا بھی الزام ہے۔ سماء

Mushtaq raisani

Khalid Langu

mega corruption case

Tabool ads will show in this div