منصور اعجاز کا بیان بیرون ملک ریکارڈ کرانے کیلئے درخواست دائر

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : میمو اسکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز کا بیان بیرون ملک ریکارڈ کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ نے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کی وساطت سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ شدید خطرات کے پیش نظر منصور اعجاز پاکستان نہیں آسکتے۔

عدالت نے کمیشن کو بیرون ملک شہادت ریکارڈ کرنے کا اختیار دے رکھا ہے لہذا پورا کمیشن یا اس کے کسی رکن کو بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کی جائے۔


درخواست کے ساتھ حکومت ارکان کے دہمکی آمیز بیانات کے تراشے اور منصور اعجاز کا چوبیس جنوری کو موصول ہونے والا فیکس پیغام بھی منسلک ہے۔ سماء

کا

ملک

درخواست

بیان

october

دائر

humanitarian

Tabool ads will show in this div