پاکستان کےلئےریواولمپکس کےحوالےسےاچھی خبر

May 17, 2016

RIO

اسلام آباد: ریواولمپکس میں پاکستان کے جوڈو اور شوٹنگ کے کھلاڑیوں کو انٹری مل گئی۔ اولمپکس گیمز پانچ سے اکیس اگست تک برازیل میں ہوں گے۔

اولمپکس کمیٹی نے پاکستان کے جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ کو ایشین کانٹینٹل کوٹے پر شرکت کی اجازت دی ہے۔ شاہ حسین شاہ ایشین گیمز میں میڈل جیت چکے ہیں جبکہ اُن کے والد محمد حسین شاہ نے اُنیس سو اٹھاسی کے اولمپکس میں باکسنگ میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

شاہ حسین شاہ ریو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ شوٹنگ میں غلام مصطفیٰ اور منہال سہیل کووائلڈکارڈ انٹری دی گئی ہے۔  سماء

Judo

Rio Olympics 2016

Tabool ads will show in this div