نومولود کے اغوا میں ملوث تین خواتین کو جیل بھیج دیا گیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
کراچی: کراچی میں نومولود کے اغوا میں ملوث تین خواتین کو عدالت نے ستائیس نومبر تک جیل بھیج دیا ہے۔ اور مرد ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
قومی ادارہ برائے اطفال سے نومولود بچے کے گزشتہ دنوں اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار چار ملزمان کو سول جوڈیشل مجسٹریٹ ساوتھ کے روبرو پیش کیا گیا۔ ملزمان میں زیر تربیت نرس صوبیہ، فرزانہ، گلناراور اکبرشامل ہیں۔ پولیس نے عدالت سے ملزمان کا ریمانڈ دینے کی درخواست کی، جبکہ وکیل صفائی نے ضمانت کی درخواست دائرکی،ملزمہ صوبیہ نے عدالت کو بتایا کہ فرزانہ نے اسے پیسے کا لالچ دیکر بچہ اغوا کرنے کی ترغیب دی ، جبکہ فرزانہ نے صحت جرم سے انکار کیا ۔
اس کا کہنا تھا کہ اسے بتایا گیا تھا کہ بچہ لاوارث ہے۔ اس لئے اس نے گود لے لیا۔ فریقیں کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے تینوں خواتین ملزمان کوعدالتی تحویل میں ستائیس نومبر تک جیل بھیجنے کا حکم دیا، جبکہ چوتھے ملزم اکبر کو سترہ نومبر تک پولیس کے حوالے کر دیا۔
استغاثہ کے مطابق بچے کو چار نومبر کو اسپتال سے اغوا کیا گیا اور پولیس نے اسے  بارہ نومبرکو ماڈل ٹاون  سے بازیاب کرالیا۔ سماء

میں

کے

کو

Inqilab March

دیا

policy

Suicide

Tabool ads will show in this div