فوج کبھی اقتدار میں نہیں آئے گی، وزیراعظم گیلانی

اسٹاف رپورٹ
ڈیوس : وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ تمام قومی ادارے جمہوریت کے حق میں ہیں اور فوج اب کبھی اقتدار میں نہیں آئے گی۔

سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں وزیر اعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان، بھارت سمیت تمام پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کا خواہش مند ہے۔

کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور بات چیت کے ذریعے طے کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں اداروں کے تصادم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ جمہوريت کی وجہ سے ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے ۔ عالمی سرمایہ کار پاکستان آکر اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔ سماء

میں

registered

gilgit

eid

law

loan

graves

Tabool ads will show in this div