اپوزیشن جماعتوں کا تقاریر براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ

May 16, 2016

PPP Meeting Ex NEW 16-05

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی تقاریر براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا، جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف اور خورشید شاہ کے علاوہ دیگر رہنماوں کی تقاریر بھی دکھائی جائے۔

مزید پڑھیں؛ وزیراعظم،اپوزیشن لیڈر کی تقریر براہ راست نشر کی جائیگی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ کے تقدس کا مکمل خیال رکھیں گی، لیکن اپوزیشن کو بولنے کا موقع نہ ملا تو نئی حکمت عملی بنائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی وی پر کوریج کیلئے اپوزیشن قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے رابطہ کرے گی۔ سماء

KHURSHEED SHAH

PM Nawaz Sharif

PPP senior leader

opposition parties meeting

speeches live broadcast