سیاسی یتیم مجوزہ آئینی ترمیم پر شور مچا رہے ہیں، خورشید شاہ

اسٹاف رپورٹ
کراچی : وفاقی وزیرمذہبی امور خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کسی کی ہڑتال سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سیاسی یتیم مجوزہ آئینی ترمیم پر شور مچا رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے تمام صوبوں کو خود مختاری دی ہے۔ آئین کے آرٹیکل دو سو انتالیس کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔

آئين اور قانون کو سمجھے بغير شور نہيں کرنا چاہيے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ جون میں ہی پیش کیا جائے گا اور انتخابات آزاد الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ہوں گے۔ چاروں صوبوں کے الیکشن کمشنرز پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ سماء

پر

promise

welfare

Tabool ads will show in this div