ایان علی ابھی بھی ملک سے باہرنہیں جاسکتیں

Ayan Ali Ki Paishi Isb Hammad Raza Pkg 28-09

کراچی: پانچ ماہ بیت جانے کے باوجود ماڈل آیان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جاسکا۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مزید دلائل طلب کرلیئے۔

ایان علی کی ملک سے باہر جانے کی خواہش پوری نہیں ہورہی ۔عدالتي احکامات کے باوجود ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے باہر نہیں نکالا گیا۔

کسٹم حکام اور وفاقی حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ ایان کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیئےکہایان کو سیٹ کنفرم ہونے کے باوجود دو دفعہ ائیرپورٹ سے واپس بھیج دیاگیا۔

ایان کوئی ملک دشمن نہیں جو بیرون ملک جا کر پاکستان کیخلاف سازش کرتیں۔ انھوں نے کہاکہ ای سی ایل میں دوبارہ نام ڈالنے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

اس موقع پرعدالت نے ایڈیشل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کو بتایا گیا تھا کہ ایان نادہندہ ہیں اور صرف اس لئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے؟

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت اٹھارہ مئی تک ملتوی کردی۔  سماء

CONTEMPT OF COURT

currency scandal

Tabool ads will show in this div