پولیس اہلکار تشدد کیس؛ نیئر بخاری کی ضمانت منظور کرلی گئی

SAMAAHDL9PM-04-05-e1462454374831

اسلام آباد: پولیس اہلکار تشدد کیس میں سابق چئیرمین سینیٹ نیئر بخاری کی ضمانت منظور کر لی گئی، علاقہ مجسٹریٹ کے پاس چالان جمع ہونے کے بعد کیس کا باقاعدہ ٹرائل کا آغاز ہوگا۔

پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر سابق چیئرمین سینیٹ نئیر بخاری اور ان کے بیٹے کی عبوری ضمانت ختم ہوئی تو ملزمان ضمانت کیلئے ایڈیشنل سیشن راجہ آصف محمود کی عدالت میں پیش ہوئے، حاضری کے وقت وکلاء اور حامیوں کی بڑی تعداد احاطہ عدالت میں موجود تھی۔

مزید پڑھیں؛ نیئر بخاری کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کر لی، جس کے بعد پولیس کی جانب سے چالان علاقہ مجسٹریٹ جواد حسین عادل کی عدالت میں داخل کیا جائے گا، یوں کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں؛ عدالت نےنیربخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

علاقہ مجسٹریٹ جواد حیسن عادل نے ہی نیئر بخاری اور ان کے بیٹے کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، دونوں ملزمان پر ایف ایٹ کچہری میں پولیس اہلکار پر تشدد کے الزام میں تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سماء

Police Torture Case

Nayyar Hussain Bukhari

former senator

additional judge Raja Asif Mehmood

Tabool ads will show in this div