لاہور میں زہر نما ادویات نے مزید چار جانیں لے لیں

اسٹاف رپورٹ


لاہور: لاہور میں زہر نما ادویات نے مزید چار جانیں لے لی ہیں ۔۔ پنجاب انسٹي ٹيوٹ آف کارڈيالوجي کے ميڈيکل سپرنٹنڈنٹ کو تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے ۔۔۔ ڈی جی ہیلتھ چوہدری اسلم سمیت تین عہدیداروں کو معطل کردیا گیا ۔۔۔


 وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پرمحکمہ صحت کے سابق ڈائریکٹرجنرل چوہدری اسلم کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔۔۔ جبکہ چیف ڈرگ انسپکٹر پنجاب معظم علی خان اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے میڈیکو لیگل آفیسرکو عہدے سے ہٹاتے ہوئے معطل کرنے کی احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔۔۔ اس سے قبل غیرمعیاری ادویات کے ری ایکشن سے ہونے والی ہلاکتوں پر سیکرٹری صحت پنجاب جہانزیب خان اور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر اظہر سمیت متعدد انتظامی عہدیداروں کو گذشتہ روز ہی عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا. سماء

میں

لاہور

چار

نے

gandhi

spy

Tabool ads will show in this div