پنجاب حکومت اور اساتذہ میں مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

Teacher Protest 2000 Lhr 15-05

لاہور : پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد اساتذہ نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا، صوبائی وزیر تعلیم کہتے ہیں ٹیچرز یونین کے جائز مطالبات مان لئے جائیں گے، اساتذہ کی ملازمتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت اور اساتذہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، ٹیچرز یونین نے لاہور میں کئی روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

مذاکرات میں طے پایا ہے کہ اسکولوں کی نجکاری کے فیصلے پر دوبارہ غور ہوگا، جبکہ حکومت کی جانب سے تین رکنی کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ ٹیچرز یونین کے جائز مطالبات مان لئے جائیں گے، مطالبات پر غور کیلئے کمیٹی قائم کردی، اساتذہ کی ملازمتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ سماء

PUNJAB

Dialogue

Education Minister

Rana Mashhud

teachers protest

Teachers Union

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div